صدر آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود اور طارق فاروق کی ملاقات ،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے اوربھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے تو ایسے حالات میں آزادی کے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے جارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔
مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں