لاہور، ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں نہ تھم سکیں، پنجاب سوسائٹی کا رہائشی ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر بھی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر احمد کمال کو پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا متاثرہ شہری احمد کمال کی درخواست پر سبزہ زار پولیس نے اغواء، بھتہ خوری اور پولیس آرڈر 2002ء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 ہندو خواتین زیرحراست

ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار 4 پولیس اہلکاروں نے منڈی اسٹاپ کے قریب کار سوار شہری احمد کمال کی گاڑی روکی اور ایک اہلکار گاڑی میں بیٹھ کر گن پوائنٹ پر ہراساں کرتا رہا جبکہ دیگر اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے احمد کمال سے 27 ہزار اور کلثوم بی بی سے 40 ہزار بٹور لیے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان 67 ہزار لوٹنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، سبزہ زار پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے