نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان چین دوستی کی نمایاں مثال ہے، وزیراعظم

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق امور پر اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نیو گوادر ائیرپورٹ پاکستان چین دوستی کی نمایاں مثال ہے، جدید سہولیات سے آراستہ ائیرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گوادر سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز 10 جنوری 2025ء سے ہو جائے گا جبکہ پی آئی آئی کا کراچی گوادر موجودہ فلائٹ آپریشن جلد ہفتے میں تین دن کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وزیراعظم نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کو مصروف بنانے کے لئے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

انہوں نے نیوگوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔

اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، گوادر ایئرپورٹ اے380 ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے،گوادر ایئر پورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے