پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ایک موقع پر انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس کو 3088 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 440 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سال نو کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اس وقت بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 458 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، حصص بازار میں 81.5کروڑ شیئرز کے سودے 32.9 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 126 ارب روپے رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے