26 نومبر کے 200 لاپتہ لوگوں میں سے اب 54 رہ گئے ہفتے تک مذاکرات میں پیشرفت ہوگی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو لاپتہ ہونے والے 200 لوگوں میں سے کئی واپس آگئے اور اب تعداد صرف 54 رہ گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 26 نومبر احتجاج کے بعد سے ہمارے 200 لوگ لاپتہ تھے مگر اب اُن کی تعداد کم ہوکر صرف 54 رہ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے مشاورت ہوئی کیونکہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں اُن میں پاکستان کیلیے سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس، شاہ محمود، وزیراعلیٰ گنڈاپور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد
انہوں نے بتایا کہ شہداء اور زخمیوں کے حوالے سے کابینہ اور صوبائی سطح پر انکوائری کررہے ہیں، امید کرتا ہوں سیاسی جماعتیں غور و فکر اور مذاکرات کرکے کوئی حل نکالیں گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جن کی حکومت ہے وہ اشارہ دینگے تو مثبت ردعمل بھی آجائے گا، میری آفیشل میٹنگز میں گفتگو ہوتی رہتی ہے میں وہاں بھی بات کرتا ہوں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہفتہ 21 دسمبر تک دونوں اطراف سے مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں