آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کا عزم

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر اور جارحانہ انداز میں اُٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ "آزاد کشمیر کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہے” اور یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔
دوسری جانب، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:راجہ ایاز غفور خان کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) حلقہ کھاوڑہ کے عہدیداران کا اجلاس

دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے