لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں خطرناک حدتک اضافہ
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، آج باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 696 پر جا پہنچا۔
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں