پنجاب حکومت کا کل تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
لاہور راولپنڈی اور ملتان سمیت کل پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا۔
پنجاب حکومت نے جمعہ اور ہفتے کو صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھرمیں 18 اور 19 اکتوبر کو دفعہ 144نافذ ہو گی ۔
احتجاج ، جلسے جلوس ، دھرنے اور دیگر ایسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 امن و امان کے قیام اور املاک کے تحفظ کیلئے نافذ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں