حسن نصراللہ کو اسرائیل نے کیسے نشانہ بنایا۔۔؟؟
اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملے کی ویڈیو اسرائیلی میڈیا نے جاری کردی ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی اور اس حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی، جنوبی ٹاؤن پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔سرائیلی میڈیا کی جانب سے ایکس پر فضائی حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گزشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی ویڈیو ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔اسرائیل کی جانب سے اس حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کی اب حزب اللہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں