ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، مشتبہ افراد کی تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو اداکار کی رہائش گاہ کے قریب آتے دیکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 18 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر تین افراد ملوث تھے، جنہوں نے فرار ہونے سے قبل اپنی موٹر سائیکلیں اندھیری ریلوے اسٹیشن کے قریب چھوڑ دی تھیں۔ پولیس نے موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔واقعے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی ٹائیگر شروف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔دوسری جانب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوٹا پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت پھول سنگھ، ہریتک کمار عرف روشن اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار افراد کا تعلق بھارتی ریاستوں ہریانہ اور بہار سے بتایا جاتا ہے۔فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے، تاہم ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے