نمیر خان نے منگنی کر لی؟ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کی منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا، جس کے بعد مداح انہیں مبارک باد دینے لگے۔ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں زامل کا کردار ادا کرنے والے نمیر خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ بھورے رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنے نظر آئے۔ تاہم تصویر میں ان کی انگلی میں موجود سنہری انگوٹھی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔اداکار نے تصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا، ”سمجھ جائیں پلیز، اب تنگ نہ کریں۔“ ان کے اس پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آیا انہوں نے خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف نے خیال ظاہر کیا کہ اداکار اپنی منگنی کا اشارہ دے رہے ہیں، جبکہ دوسرے نے انہیں مبارک باد بھی پیش کر دی۔تاہم نمیر خان کی جانب سے تاحال منگنی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کو منگنی کا حتمی اعلان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے