نیلم منیر کے گھر بیٹے کی پیدائش، قریبی دوست نے خوشخبری سنا دی

ابوظہبی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے تاحال بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ان کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر یہ خوشخبری شیئر کی۔اداکارہ کے شوہر کے دوست نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اس خوشی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ دوست نے اپنے پیغام میں نیلم منیر کے شوہر راشد کا ذکر کرتے ہوئے خاندان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کی دعا کی۔واضح رہے کہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی۔ اداکارہ کی شادی کی تصاویر بھی دبئی میں بنائی گئی تھیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے