ریاض ایئرپورٹ پر حملے، سعودیہ ایئرلائنز کا پائلٹ سمیت 3 افراد جاں بحق
ریاض: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاض ایئرپورٹ پر دو حملوں کے نتیجے میں سعودیہ ایئرلائنز کے پائلٹ سمیت 3 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کے مطابق حملوں میں ایئرپورٹ کی تنصیبات اور ایئرلائن کے ایک طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سعودیہ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں پائلٹ کیپٹن حمود علی الکلثمی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کو ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں جاں بحق ہوئے۔عرب نیوز کے مطابق پہلے حملے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے حملے میں سعودیہ ایئرلائنز کے ایک طیارے پر حملہ کیا گیا۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق حملوں کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیموں اور متعلقہ حکام نے کارروائیاں شروع کردیں۔ حملوں میں تین سعودی شہری ہلاک ہوئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مسافروں اور ایئرپورٹ عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ کی تمام آپریشنل سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں اور فضائی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں