آزاد کشمیر میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کےلیےحکومت کا بڑا فیصلہ

آزاد کشمیر حکومت نے ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کے لیے کنٹریکٹ سکیم متعارف کرادی۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری صحت کو لکھے گئے مراسلہ میں صحت کے شعبہ میں اصلاحات اور ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کے لیے سفارشات پیش کی گئی ہیں۔مراسلہ کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لیے دیگر صوبوں کی طرح پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو 5 لاکھ 50 ہزار جبکہ میڈیکل آفیسرز کو 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق نیلم ، کیل، چکار، حویلی اور لیپہ جیسے دور افتادہ علاقوں میں بھی کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جاۓ گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے