معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل
بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میڈ سندھو پر شام تقریباً 6 بجے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر سڑک پر گر گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد ’گولڈی ڈھلون‘ نامی فیس بک اکاؤنٹ سے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا، تاہم پولیس کی جانب سے اس پوسٹ کی حقیقت اور اس کے پیچھے موجود افراد کی شناخت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔میڈ سندھو سوشل میڈیا پر میک اپ، فیشن اور طرزِ زندگی سے متعلق کانٹنٹ کے باعث معروف تھے، جبکہ وہ مختلف پنجابی فلموں میں بھی کام کرچکے تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور قتل کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں