گووندا اور کومل رانی کی قربت پر سنیتا آہوجا نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر اور ان کی نئی ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ایک ساتھ پوجا میں شرکت کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔گووندا اور کومل رانی حال ہی میں ممبئی کے معروف لال باغچا راجا پنڈال میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس کے بعد دونوں کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ نہ گووندا اور نہ ہی ان کی ساتھی اداکارہ کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گووندا خوش نظر آ رہے ہیں اور وہ جس طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں، انہیں اسی طرح زندگی گزارنے دینی چاہیے۔سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ ان کی دعا ہے کہ گووندا جہاں بھی ہوں اور جس کے ساتھ بھی ہوں، خوش رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر ہے اور وہ بار بار کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔واضح رہے کہ گووندا اور کومل رانی کے مبینہ تعلق کی افواہیں گزشتہ کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں کے تعلق کی نوعیت کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے