ندا یاسر کی بیٹی کو ’پبلک فگر‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکا سامنا
معروف میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر بلوچ کو خود اور اپنے اہلخانہ کو ’پبلک فگر‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر ایک ناخوشگوار تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے گئی تھیں، جہاں کئی افراد ان کی والدہ ندا یاسر کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا رہے تھے۔انہوں نے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پبلک فگر ہونے کے باوجود کسی کی ویڈیو بنانے سے قبل رضامندی لینا ضروری ہے۔صلہ یاسر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ پبلک فگر نہیں ہیں‘‘، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اسی عوام نے آپ کو مشہور کیا ہے‘‘۔ایک اور صارف نے ندا یاسر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے پروگرام میں بھی بعض ایسے کام کرتی ہیں جو لوگوں کی رضامندی کے بغیر کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں