ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے ساتھ سادگی سے سالگرہ منالی،تصاویر وائرل
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اس بار اپنی سالگرہ شوہر اور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ سادگی سے منائی، جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین ہلکے بیبی پنک رنگ کے فراک میں نظر آئیں، جبکہ امیر گیلانی نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ تصاویر میں اداکارہ کو مختلف برتھ ڈے پروپس کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ماورا حسین کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی جوڑے کے لیے محبت اور دعاؤں پر مبنی پیغامات شیئر کیے۔اداکارہ مایا علی اور درِفشاں سلیم سمیت دیگر ساتھی فنکاروں نے بھی ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی خوشیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے، جبکہ سالگرہ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دونوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں