علینا خان کو منفی کردار پر گالم گلوچ والے پیغامات موصول
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ ممبئی میں لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد سامنے آنے والی چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں کے تعلق کو پیشہ ورانہ نوعیت کا قرار دیا۔ دونوں اداکار اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے دعا کرنے لال باغ چہ راجا پہنچے تھے۔گووندا کا کہنا تھا کہ کومل رانی کے ساتھ ان کا تعلق کام کے حوالے سے ہے اور دونوں ایک ساتھ فلمی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مکمل طور پر نظرانداز کرنے کے بجائے کہا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔گووندا اور کومل رانی کی ایک ساتھ موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں، تاہم اداکار نے اپنے بیان میں اس معاملے کو اپنی ذاتی زندگی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس حوالے سے فیصلہ یا وضاحت دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی حال ہی میں انسانی بے وفائی کے حوالے سے طنزیہ بیان دے چکی ہیں، جس کے بعد اداکار کی نجی زندگی ایک بار پھر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث آگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں