شہزمان علی خان کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے

راحت فتح علی خان کے صاحبزادے اور نوجوان گلوکار شہزمان علی خان ان دنوں دبئی میں موجود ہیں، جہاں سے وہ اپنے سفر اور پرتعیش طرزِ زندگی کی مختلف جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔شہزمان نے دبئی کے حالیہ دورے کے دوران ہوٹل، لگژری ٹریول اور دیگر یادگار لمحات کی تصاویر پر مشتمل فوٹو ڈمپ شیئر کیا، جس میں بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے۔مونی رائے کے ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ شہزمان کی جانب مبذول ہوئی اور انہوں نے پوسٹ پر مختلف تبصرے اور مشورے دینا شروع کردیے۔کچھ صارفین نے شہزمان کو لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا، جبکہ دیگر نے مونی رائے کے ساتھ تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے