ریڈیو پاکستان کیس؛ سہیل آفریدی کے ملوث ہونےکی تصدیق
پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کی، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر دیگر سرکاری محکموں کی رپورٹس اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں تمام فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔پولیس رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر ہوئی، تاہم اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے پولیس رپورٹ پر فریقین کے دلائل کے لیے سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کردی
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں