حمزہ حبیب نے ثاقب چدھڑ پر مبینہ قتل کی سازش کا الزام عائد کیا تھا

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے جان سے مارنے کے لیے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کیے جانے کے الزام پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ردعمل دیتے ہوئے الزامات کو مسترد کردیا۔ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام اسٹوری میں حمزہ حبیب کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو ’’جعلی کہانی‘‘ قرار دیا۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا، ’’یہ ایک جعلی کہانی ہے، میں آئی جی پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس کی انہیں اتنی شدت سے ضرورت ہے۔‘‘ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت سے کام ہیں اور یہ معاملہ ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ حبیب نے ثاقب چدھڑ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کے لیے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔حمزہ حبیب کے اس الزام پر اب ثاقب چدھڑ نے کھل کر تردید کردی ہے اور اسے جعلی قرار دیتے ہوئے معاملے کو مسترد کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے