اسپائیڈر مین‘ اسٹار جیکب بیٹالون رشتہ ازدواج میں منسلک
معروف ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین‘ میں نیڈ لیڈز کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیکب بیٹالون نے انٹیریئر ڈیزائنر ویرونیکا لیہوف سے شادی کرلی۔اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشی کی خبر سے آگاہ کیا۔رپورٹس کے مطابق جیکب بیٹالون اور ویرونیکا لیہوف نے فرانس کے خوبصورت علاقے پرووانس میں 25 سے 27 اگست تک تین روزہ شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں جوڑے کے صرف 56 قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔جیکب بیٹالون اور ویرونیکا اس سے قبل ایک نجی عدالتی تقریب میں قانونی طور پر شادی کرچکے تھے، تاہم اب انہوں نے اپنے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کے ساتھ باقاعدہ شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا۔شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جیکب بیٹالون نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنی بہترین دوست سے اپنے پسندیدہ لوگوں کی موجودگی میں شادی کی اور یہ تقریب ان کے خوابوں سے بھی زیادہ خوبصورت رہی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں