زرداری سے چینی تجارتی ایسوسی ایشن کی صدر کی ملاقات

اسلام آباد: (گل بات) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون مزید مضبوط بنانے، بالخصوص کاروباری روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جمعہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی صدر ہا یوئی جیاؤ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کاروباری روابط کو فروغ دینا ضروری ہے۔ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے