پاکستان نے 16 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلی

نیدرلینڈز: (گل بات) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی، نیدرلینڈز میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے 16 سال بعد کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے 2010 کے ہاکی ورلڈ کپ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔پاکستان 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا، جبکہ 2018 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم ایک میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔جاپان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول کیے، جبکہ حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ یوں پاکستان نے جاپان کے خلاف 3 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے