روما ریاض مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر
مس یونیورس پاکستان 2025 روما ریاض کو مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔روما ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا اور خوشی و تشکر کا اظہار کیا۔روما کی تقرری کا اعلان فلپائن میں ان کی جانشین مصباح ارشد کی تاج پوشی کے موقع پر کیا گیا۔ مصباح ارشد رواں برس پورٹو ریکو میں ہونے والے 75ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔روما ریاض نے کہا کہ بطور نیشنل ڈائریکٹر مس یونیورس پاکستان کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے پر وہ بے حد شکر گزار اور پُرجوش ہیں۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خواتین کی رہنمائی اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مس یونیورس پاکستان کے فرنچائز مالک اور سابق نیشنل ڈائریکٹر جوش یوگن کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اپنے مینٹور ایجام بورومیو کی رہنمائی کو بھی سراہا۔روما ریاض اب مس یونیورس پاکستان کے لیے منتخب ہونے والی پاکستانی نمائندوں کی رہنمائی اور تیاری میں اہم کردار ادا کریں گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں