پنجاب میں چار نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جعلی قرار
ویب ڈیسکـ: پنجاب میں چار نئے اضلاع کے قیام سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔سوشل میڈیا پر محکمہ ریونیو پنجاب سے منسوب ایک مبینہ نوٹیفکیشن شیئر کیا جا رہا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پتوکی، دیپالپور، حاصل پور اور ہارون آباد کو نئے اضلاع کا درجہ دے دیا گیا ہے۔وائرل دستاویز کے مطابق چار نئے اضلاع کے قیام کے بعد پنجاب میں اضلاع کی مجموعی تعداد 41 سے بڑھ کر 45 ہو جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تاہم پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں