پوپ لیو کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد روکنے کا مطالبہ
میلان: پوپ لیو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات اور دو ریاستی حل کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پوپ لیو نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی کے خلاف بار بار ہونے والے تشدد کا خاتمہ ضروری ہے اور عالمی برادری منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور مغربی کنارے کے گاؤں قصرا میں فلسطینی آبادی کو محاصرے کی صورتحال کا سامنا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق آبادکاروں نے پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے بعد متعدد گھروں کو گھیرے میں لیا، جبکہ ان کارروائیوں کو مزید فلسطینی اراضی پر قبضے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔ویٹی کن طویل عرصے سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 150 سے زائد فلسطین کو ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں