یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے کمائی کی شرائط سخت کردیں

نیویارک: یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نئی پالیسی کے تحت یکم فروری 2027 سے نئے درخواست گزاروں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہوکر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے کمائی کے لیے گزشتہ 365 دنوں میں 8 ہزار اہل واچ آورز یا 90 دنوں میں 2 کروڑ اہل شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔اس سے قبل یہ حد 4 ہزار واچ آورز یا ایک کروڑ شارٹس ویوز تھی، یعنی دونوں اہداف دگنے کردیئے گئے ہیں۔ تاہم کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز کی شرط برقرار رہے گی۔یوٹیوب کے مطابق دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد کریئیٹرز پارٹنر پروگرام کے ذریعے آمدنی حاصل کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے