قومی اسمبلی کا اجلاس 28 اگست تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دے دی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 28 اگست تک جاری رہے گا۔اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہیں کی گئی۔طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے جبکہ دیگر ایام میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ 12 ربیع الاول کی تعطیلات کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق اجلاس میں معمول کا ایجنڈا، قانون سازی اور عوامی اہمیت کے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں