کرتارپور میں پاکستانیوں سے بہت پیار ملا، سنی دیول

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے دورۂ کرتارپور کے دوران پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کا ذکر کرتے ہوئے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔حالیہ انٹرویو میں سنی دیول نے بتایا کہ وہ صرف ایک مرتبہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آئے تھے، جہاں انہیں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی بے حد محبت اور گرمجوشی ملی۔اداکار کے مطابق اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے ان سے کہا کہ ’’آپ ایسی فلمیں نہ کیا کریں جو پاکستان کے خلاف ہوں، کیونکہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘‘سنی دیول نے بتایا کہ انہوں نے جواب دیا، ’’اپنے ملک سے محبت کون نہیں کرتا؟ اگر آپ ہم سے محبت کریں گے تو ہم بھی آپ سے محبت کریں گے، اگر آپ ہمارے خلاف بات کریں گے تو ہم بھی جواب دیں گے اور اگر آپ لڑیں گے تو ہم بھی لڑیں گے۔‘‘اداکار کا کہنا تھا کہ جنگ کے وقت ہر شخص اپنے وطن کا دفاع کرتا ہے، لیکن اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کوئی دشمنی نہیں۔ ان کے مطابق سرحد کے دونوں جانب رہنے والے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سنی دیول ان دنوں اپنی پیریڈ فلم ’بٹوارہ (1947)‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کی کہانی 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم 14 اگست 2026 کو بھارت سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کی گئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے