بینکس اور مالیاتی ادارے 3 روز بند رہیں گے:نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو تین روز کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ 15 اور 16 اگست کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بینکس بھی ان تینوں دن بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تعطیلات کے دوران بینکس کی اے ٹی ایمز اور آن لائن بینکنگ سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے