ربیع الاول کا چاند 13 اگست کو نظر آنے کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اگست کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جبکہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 13 اگست کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔بیان کے مطابق کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام 7 بج کر 40 منٹ مقرر ہے، تاہم چاند کی عمر اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں ہوگی۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں