بھارتی روپے کی تاریخی گراوٹ، مودی حکومت کا معاشی بیانیہ دباؤ کا شکار
نئی دہلی: بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی نے مودی حکومت کی معاشی کارکردگی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ ماہرین اسے سرمایہ کاری اور مالیاتی پالیسیوں سے جوڑ رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کو محدود کرنے کے لیے بھارتی ریزرو بینک (RBI) کو تقریباً 7 ارب ڈالر مارکیٹ میں فروخت کرنا پڑے، جس کے باوجود بھارتی کرنسی اپنی کم ترین سطح کے قریب برقرار رہی۔رپورٹ کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی مالیاتی دباؤ نے بھی بھارتی روپے پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔بھارتی ماہرِ معاشیات سورجیت بھلا کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی نے ملکی معیشت کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں