بھارتی اداکار سیف علی خان پاکستانی ڈرامہ آپ کی عزت میں کام کریں گے
کراچی: بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان کا نام اچانک پاکستانی ڈرامہ "آپ کی عزت” کی کاسٹ میں نظر آنے پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ محض ایک تکنیکی غلطی تھی۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وکی پیڈیا پر ڈرامہ "آپ کی عزت” کے صفحے پر سیف علی خان کا نام عروہ حسین، احسن خان، ثانیہ سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ درج دکھائی دیا۔ اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے، جس کے بعد بعض صارفین نے یہ سمجھ لیا کہ بالی ووڈ اداکار پاکستانی ڈرامے میں کام کر رہے ہیں۔بعد ازاں واضح ہوا کہ بالی ووڈ کے سیف علی خان کا اس ڈرامے سے کوئی تعلق نہیں۔ اطلاعات کے مطابق وکی پیڈیا پر کسی صارف کی ترمیم یا گوگل کے ڈیٹا میں گڑبڑ کے باعث ان کا نام غلطی سے کاسٹ میں شامل ہوگیا تھا، جسے بعد میں درست کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اس غلط فہمی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پاکستانی ڈرامہ "آپ کی عزت” میں ایک اداکار کا نام بھی سیف علی خان ہے، جو پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ نام کی مماثلت کے باعث گوگل اور وکی پیڈیا کے ڈیٹا میں الجھن پیدا ہوئی، جس سے بھارتی اداکار کی معلومات ڈرامے کے ساتھ منسلک ہوگئیں۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کی بھرمار ہوگئی۔ بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر واقعی بالی ووڈ کے سیف علی خان پاکستانی ڈرامے میں کام کرتے تو یہ دونوں انڈسٹریز کے درمیان ایک منفرد اشتراک ہوتا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا پاکستانی ڈرامہ "آپ کی عزت” سے کوئی پیشہ ورانہ تعلق نہیں ہے اور ان کا نام صرف تکنیکی یا معلوماتی غلطی کے باعث سامنے آیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں