ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچےگی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو  مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچے گی۔

امریکی میڈیا کے  مطابق مذاکراتی ٹیم اُن ہی شخصیات پر مشتمل ہوگی جنہوں نے پہلے مرحلے میں مذاکرات میں شرکت کی تھی۔

امریکی چینل نے بتایا کہ ایرانی توقع کررہے ہیں کہ بدھ کو جنگ بندی میں توسیع کا علامتی مشترکہ اعلان ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاملات ٹھیک رہے اور  اگر صدر ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جا سکتے ہیں، دونوں صدور پاکستان گئے تو دونوں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کریں گے۔

امریکی چینل نے یہ بھی کہاکہ ایران کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر وفد بھیجنےکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ روز کہا تھاکہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے