ایران کیخلاف فوجی دباؤ بڑھایا گیا تو وہ نیوکلیئر ہتھیار بنا سکتا ہے: امریکی اخبار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف فوجی دباو بڑھایا گیا تو وہ نیوکلیئر ہتھیار بنانےکی جانب ممکنہ طور پر بڑھ سکتا ہے۔ 

امریکی اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایران نے ابھی تک جوہری بم بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگرچہ اس نے اتنی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ضرور تیار کر لیا ہے جو ایک بم بنانے کے لیے کافی ہے۔

اخبار کا کہنا ہےکہ اگر امریکا نے ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملہ کیا یا سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا تو ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی جانب مائل ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے