فخر عالم کے گھر ڈکیتی کیس: گرفتار جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے اداکار فخر عالم کے گھر ڈکیتی کیس میں گرفتار جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو زیرِ حراست ملزم ظہیر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ دعویٰ کیا گیا کہ فخر عالم کے گھر سے لوٹے گئے طلائی زیورات بھی اس کے قبضے سے برآمد ہوئے۔تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ فخر عالم کے منیجر یوسف نے 29 جنوری 2025 کو درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقدمے کے مطابق ملزمان گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے