اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کےجڑواں بھائی کی تصویر شیئر کر دی

کراچی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ ہانیہ عامر سے حیران کن مشابہت رکھنے والے ایک نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نوجوان اور ہانیہ عامر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں سوال کیا، "کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟” ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان مشابہت واقعی حیران کن ہے۔پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے چہرے کے نقوش، گھنگریالے بال، مسکراہٹ اور ڈمپلز میں مماثلت کی نشاندہی کی، جبکہ کئی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں ہانیہ عامر کے "جڑواں بھائی” کی بات کی، جبکہ دیگر نے دونوں کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے اس غیرمعمولی مشابہت کو حیران کن قرار دیا۔اعجاز اسلم کی اس پوسٹ کے بعد ہانیہ عامر اور مذکورہ نوجوان کی مماثلت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی اور صارفین اس دلچسپ تقابل سے خوب محظوظ ہوتے رہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے