دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ، 2ہزار 550 ارب رکھنے کی تجویز
وفاقی حکومت نے 175کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 میں دفاع کے لیے 20 فیصد اضافےکے ساتھ2 ہزار 550 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال خطرات سے دوچار ہے اور مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران، سولجرز اور جی سی اوزکے لیے سپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ یہ اخراجات مالی سال 26-2025 کے لیے مختص دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں