مشعال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی مقرر
مشعال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا کابینہ کا حصہ بن گئی ہیں۔مشعال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشعال یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری سے متعلق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کرکے سمری دوبارہ وزیراعلیٰ کو بھجوائی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں