کرم امن معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل

پشاور: ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں دونوں فریقین سے 14، 14 ممبران کمیٹیوں میں شامل ہیں جب کہ کمیٹیوں میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ہو تو صرف جی ایچ کیو کا کیس ملٹری کورٹ میں چلے گا؟ عدالت

جرگے کہ رکن منیر بنگش نے کہا کہ کل جو جرگہ ہوا تھا دونوں فریقین اس میں موجود تھے، دوسرا سیشن ہو رہا ہے، امید ہے اچھے ماحول میں جرگہ آگے بڑھے گا۔

منیر بنگش نے مزید کہا کہ جرگہ میں کرم امن معاہدہ کے 14 نکات پر بات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے