پاکستان نے آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 تمغے اپنے نام کرلیے۔پرتگال کے شہر لزبن میں جاری چیمپئن شپ میں سب سے نمایاں کامیابی اعصام الحق قریشی نے حاصل کی، جنہوں نے مکسڈ ڈبلز میں مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مل کر ٹاپ سیڈ پرتگالی جوڑی کو فائنل میں شکست دے کر اپنے عالمی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔پاکستان کے لیے دوسرا اعزاز مینز 45 پلس ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان نے حاصل کیا، جہاں دونوں نے سلور میڈل جیتا۔قومی ٹیم نے مینز 45 پلس ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیتا۔یوں پاکستان نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 2 چاندی، ایک سونے اور ایک کانسی سمیت 4 تمغے اپنے نام کیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے