اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا ایک اور موقع
لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پراوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چار برس گزر گئے ہیں لیکن ابھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار پیش نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سویلینز ٹرائل کیس، گرفتار ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنیکی استدعا مسترد
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کون سے حالات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کردیتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے اوگرا کو ایک اور موقع دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں