حکومت کا لاپتہ  افراد کے  ہر خاندان کے لئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے  کہ ‏لاپتا افراد کے خاندانوں کی مدد کے لیے ریاست نے غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ 5 سال سے زیادہ عرصے والے گمشدہ افراد کے خاندانوں کے دکھ میں شامل ہوں گے، لاپتا افراد کے ہر خاندان کے لیے گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وفاقی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، یہ ریاست کا ایک مخلصانہ رویہ ہے، یہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے اور ان کے غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ "گمشدہ افراد” کے پیچھے متعدد اور پیچیدہ وجوہات ہیں، ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے حکومت وقت نے آج پھر ثابت کر دیا ہے، ‏درناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں کا ایک مُخلص قابل تحسین قدم ہے، ‏پاکستان میں ہر شہری کی زندگی کا تقدس اور تحفظ اہم ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے