پی ٹی آئی لاشیں لینے آئی تھی، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک خاتون لاشیں لینے آئی ہے، کسی صورت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرت نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کو آپ لوگوں نے دیکھ لیا ہے، ان کی کوشش صرف لاشیں حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت مذاکرات چاہتی ہے مگر ایک خفیہ لیڈر شپ سب کنٹرول کررہی ہے: وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں واضح طور پر علاقے کو کلیئر رکھنے اور جانی نقصان نہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے