دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے بابر، نسیم اور شاہین کی واپسی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کے لیے ٹیم میں شامل ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کے لیے آرام دیا جائے گا جبکہ محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں صرف ون ڈے میچوں میں دستیاب ہونگے۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاع کے لیے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دونوں دوروں میں ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے، زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے بابراعظم، نسیم شاہ، محمد رضوان، سلمان اور شاہین کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔
عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں