بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات

اسلام آباد: قومی اسمبلی ایوان میں بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں پھر سب کو آن بورڈ لینا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب پہلے بھی آئے تھے، ڈسکشن ہوئی، باقی کچھ باتیں پرائیوٹ تھیں، بہت اچھی باتیں کیں، انہوں نے آئینی بینچ پر ابھی کوئی چیز فائنل نہیں کی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان سے گفتگو کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش تھی کہ مولانا صاحب کے ساتھ آج ملاقات ہو جائے لیکن آج ملاقات نہیں ہو سکتی، کوشش ہے کہ کل مولانا صاحب کے ساتھ جمعے کے بعد ملاقات کر لیں، بلاول بھٹو کے ساتھ قانون سازی پر بات چیت ہوئی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے