ملک بھر کے 115 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے اختتام پزیر

ملک بھر کے 115 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہو گئی۔اس حوالے سے ترجمان وزارتِ قومی صحت کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فرنٹ لائنز پولیو ورکرزاور سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اگلی دو پولیو مہمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور اس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔
عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس حوالے سے اکتوبر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے مربوط حکمت عملی بھی تشکیل دیدی ہےاور جن اضلاع میں پولیس وائرس اور کیسز کی تصدیق ہوئی وہاں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران اگر آپ کا بچہ ویکسین سے محروم رہ گیا ہے تو فوراً پولیو ویٹس ایپ 03467776546پر رابطہ کریں ۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلئےوا لدین، ڈاکٹرز، مذہبی اسکالرز اور سول سوسائٹی کا تعاون بے حد ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے