کینسر کی سب سے عام اور جان لیوا قسم کے تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت

پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں سرطان کی سب سے عام قسم ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔اس کینسر کی تشخیص کا عمل کافی پیچیدہ ہوتا ہے اور اکثر اس کا علم کافی تاخیر سے ہوتا ہے جس کے باعث اس کا علاج مشکل ہو جاتا ہے۔

2024 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں کینسر کے نئے کیسز کی تعداد 2 کروڑ جبکہ اموات ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئیں۔

2022 میں دنیا بھر میں کینسر کے 12.4 فیصد کیسز پھیپھڑوں کے سرطان کے تھے جس کے بعد بریسٹ کینسر (11.6 فیصد) جبکہ colon کینسر (9.6 فیصد) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کینسر کی مجموعی اموات میں سے 18.7 فیصد اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئیں، جس کے بعد colon کینسر (9.3 فیصد)، جگر کا کینسر (7.8 فیصد) اور بریسٹ کینسر (6.9 فیصد) رہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ پھیپڑوں کا کینسر دنیا میں سرطان کی سب سے زیادہ عام قسم ہے اور عموماً تمباکو نوشی کے عادی افراد میں اس کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔مگر حالیہ برسوں میں زیادہ تر ایسے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو زندگی بھر تمباکو نوشی سے دور رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے